مریم نواز ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے پر حکومت پر برس پڑیں

مریم نواز ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے پر حکومت پر برس پڑیں
مریم نواز ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے پر حکومت پر برس پڑیں

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے اور ڈالر کی قیمت بھی آسمان کو چھو رہی ہے جس کا اثر براہ راست شہریوں کی زندگیوں پر پڑرہاہے تاہم ایسی صورتحال میں تحریک انصاف کی حکومت کو بھی اپوزیشن کی جانب سے سخت تنقیدکا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملکی کرنسی کی گرتی ہوئی قدر اور ڈالر کی اونچی اڑان پر مریم نوازشریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں اس سے قبل ایسا کبھی بھی نہیں ہوا ہے ، ملک اور اس کے لوگ ایک شخص کی ذاتی خواہشات کی قیمت ادا کر رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ دیکھا گیا، پیر کو مارکیٹ کے ا?غاز میں ہی انٹربینک ڈالر کی قیمت میں مزید 65 پیسے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد بتدریج اضافہ دیکھنے کو ملا اور ا?خری اطلاعات کے مطابق 1.16 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 157 روپے کی سطح پر ٹریڈ ہور ہاہے۔

مزید : قومی