سچن ٹنڈولکر نے آسٹریلوی کمپنی پر مقدمہ کردیا

سچن ٹنڈولکر نے آسٹریلوی کمپنی پر مقدمہ کردیا
سچن ٹنڈولکر نے آسٹریلوی کمپنی پر مقدمہ کردیا

  


سڈنی(ویب ڈیسک) بھارتی لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے امیج رائٹس سے متصادم ہونے پر آسٹریلین بیٹ مینوفیکچر پر ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ بیٹ ساز ادارہ 2016 سے سچن ٹنڈولکر کو ان کا نام استعمال کرنے کی رائلٹی نہیں دے رہا تھا، جو لگ بھگ 2 ملین ڈالر بنتے ہیں، لیکن انھوں نے ٹنڈولکر کو معاہدے کے مطابق رقم ادا نہیں کی۔اگرچہ ستمبر2018 میں ٹنڈولکر نے مذکورہ ادارے سے رقم کا مطالبہ بھی کیا تھا جس پر ان کے نمائندگان نے معاہدہ ختم کردیا تھا لیکن اس کے بعد بھی مذکورہ کمپنی نے ٹنڈولکر کا نام استعمال کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تھا۔

مزید : کھیل