چیئرمین نیب نے شاہد خاقان عباسی کیخلاف 2 انکوائریز کو تحقیقات میں بدلنے کی منظوری دیدی

چیئرمین نیب نے شاہد خاقان عباسی کیخلاف 2 انکوائریز کو تحقیقات میں بدلنے کی ...
چیئرمین نیب نے شاہد خاقان عباسی کیخلاف 2 انکوائریز کو تحقیقات میں بدلنے کی منظوری دیدی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف 2 انکوائریز کو تحقیقات میں بدل دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاویداقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا،ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف 2 انکوائریوں کو تحقیقات میں بدل دیا،چیئرمین نیب نےایل این جی کیس کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی گئی،چیئرمین نیب نے بلٹ پروف گاڑیوں کے کیس کو بھی تحقیقات میں تبدیل کر دیا گیا،اس کیس میں وزارت خارجہ ،اسٹیبلشمنٹ افسران بھی بیان ریکارڈکراچکے ہیں،سابق وزراءاعظم نوازشریف اورشاہد خاقان سمیت فوادحسن فوادکابیان بھی لیاجاچکاہے۔

چیئرمین نیب نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ میگاکرپشن کے مقدمات کومنطقی انجام تک پہنچانااولین ترجیح ہے،نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے اورلوٹی رقم کی واپسی پرکام کررہاہیں،انہوں نے کہاکہ قوم کے لوٹے326ارب برآمدکرکے خزانے میں جمع کرائے،بدعنوانی ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد