آرمی چیف جنرل باجوہ کو ایک اور بڑا عہدہ دینے کا فیصلہ

آرمی چیف جنرل باجوہ کو ایک اور بڑا عہدہ دینے کا فیصلہ
آرمی چیف جنرل باجوہ کو ایک اور بڑا عہدہ دینے کا فیصلہ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک کی معاشی صورتحال خوشگوار نہیں ہے بلکہ تحریک انصاف کی حکومت کو اس وقت کئی قسم کے چیلنجز کا سامنا ہے تاہم اب معاشی صورتحال کو مزید خراب ہونے اور اسے بہتری کی جانب گامزن کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے ” اقتصادی سلامتی کونسل “ ّ(ای ایس سی )تشکیل دینے کا عزم کر لیا گیاہے ۔

جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ کونسل معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے کام کرے گی جس میں سویلین اور ملٹری قیادت شامل ہو گی ، اس کونسل کی سربراہی وزیراعظم عمران خان خود کریں گے جبکہ آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ اور سیکریٹری خزانہ اس کونسل کے ممبر ہوں گے ۔ان کے علاوہ کونسل میں دیگر تین اراکین بھی شامل ہوں گے ۔ ای ایس سی معاشی پالیسیوں اور بین الاقوامی معاہدوں کو دیکھے گی ۔ روزنامہ جنگ کا کہناہے کہ اس کونسل سے متعلق حکومتی موقف جاننے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ سے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا ہے ۔

مزید : قومی