حکومت کیساتھ بجٹ سپورٹ پروگرام کاکوئی معاہدہ نہیں ہوا،ایشیائی ترقیاتی بینک نے حکومتی دعوے مستردکردیئے

حکومت کیساتھ بجٹ سپورٹ پروگرام کاکوئی معاہدہ نہیں ہوا،ایشیائی ترقیاتی بینک ...
حکومت کیساتھ بجٹ سپورٹ پروگرام کاکوئی معاہدہ نہیں ہوا،ایشیائی ترقیاتی بینک نے حکومتی دعوے مستردکردیئے

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بینک نے بجٹ سپورٹ پرحکومتی دعوے مستردکردیئے ،ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ بجٹ سپورٹ پروگرام کاکوئی معاہدہ نہیں ہوا،ابھی بجٹ سپورٹ پربات چیت چل رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرخسروبختیارنے ایشیائی ترقیاتی بینک سے معاہدے کادعویٰ کیاتھا ،ایشیائی ترقیاتی بینک نے بجٹ سپورٹ پر حکومتی دعوے مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ سپورٹ پروگرام کاکوئی معاہدہ نہیں ہوا،ابھی بجٹ سپورٹ پربات چیت چل رہی ہے، بینک اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان کیلئے بجٹ سپورٹ کاحجم ابھی طے نہیں ہوا،بجٹ سپورٹ کی منظوری بورڈآف ڈائریکٹر دے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد