’’پاکستانی کھلاڑیوں نے دراصل اس وجہ سے غلطیاں کیں‘‘ سابق کپتان مصباح الحق نے نشاندہی کردی

’’پاکستانی کھلاڑیوں نے دراصل اس وجہ سے غلطیاں کیں‘‘ سابق کپتان مصباح الحق ...
’’پاکستانی کھلاڑیوں نے دراصل اس وجہ سے غلطیاں کیں‘‘ سابق کپتان مصباح الحق نے نشاندہی کردی

  


اسلام آباد  (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان ٹیم ذہنی طورپرکمزورہے، میچ کے آغاز سے ہی قومی ٹیم دباؤ میں تھی جس کی وجہ سے کھلاڑیوں نے غلطیاں کیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست پر مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان ٹیم ذہنی طور پر کمزور ہے، ٹیم مینجمنٹ سے بھی ناخوش دکھائی دیے اور کہا کہ ٹیم سلیکشن میں غلطیاں کی گئیں، ‏انہیں یہ علم نہیں کہ 6 اچھے بیٹسمین اور 5 اچھے بولر کون ہیں۔مصباح الحق کا کہنا تھاکہ ٹیم میں تسلسل اور ڈسپلن کا فقدان ہے، ‏بھارتی ٹیم پاکستان کے مقابلے میں ڈسپلن کےساتھ کھیل رہی ہے، اسی تسلسل کے باعث بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ کی ٹاپ ٹیموں میں شامل ہے۔

مزید : کھیل