پاکستان کی کس پارٹی کے سب سے زیادہ ارکان کا کریمنل ریکارڈ ہے ؟ جواب ایسا کہ کوئی خوابوں میں بھی نہ سو چ سکتا تھا

پاکستان کی کس پارٹی کے سب سے زیادہ ارکان کا کریمنل ریکارڈ ہے ؟ جواب ایسا کہ ...
پاکستان کی کس پارٹی کے سب سے زیادہ ارکان کا کریمنل ریکارڈ ہے ؟ جواب ایسا کہ کوئی خوابوں میں بھی نہ سو چ سکتا تھا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )25 جولائی 2018 کو عام انتخابا ت میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف نے وفاق سمیت پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں حکومت بنائی تاہم الیکشن کے بعد فافن کی جانب سے کریمنل ریکارڈ رکھنے والے اراکین اسمبلی پر مشتمل رپورٹ مرتب کی گئی جس کے مطابق پنجاب اسمبلی میں سب سے زیادہ کریمنل ریکارڈ رکھنے والے رہنما وں کا تعلق حکمران جماعت تحریک انصاف سے ہے ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فافن پارلیمنٹ مانیٹر رپورٹ اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ پنجاب اسمبلی میں کریمنل ریکارڈ رکھنے والے 33 اراکین میں سے 18 کا تعلق پاکستان تحریک انصاف اور 14 کا ن لیگ سے ہے ۔ اس کے علاوہ ایک رہنما معاویہ اعظم طارق کا تعلق راہ حق پارٹی سے ہے ۔

سندھ اسمبلی میں کریمنل ریکارڈ رکھنے والے 20 ارکین ہیںجن میں سے آدھوں کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے جبکہ باقی دس میں سے چار کا تعلق جی ڈی اے ، تین کا پی ٹی آئی اور دو کا متحدہ قومی مومنٹ سے ہے تاہم ایک آزاد امیدوار ہے ۔ خیبر پختون خواہ اسمبلی میں 8 اور بلوچستان کی اسمبلی میں 10 اراکین کا کریمنل ریکارڈ ہے ۔ خیبر پختون خواہ اسمبلی کے کریمنل ریکارڈ رکھنے والے 8 اراکین میں سے 5 کا تعلق حکمران جماعت تحریک انصاف ، تین کا عوامی نیشنل پارٹی سے ہے ۔

بلوچستان اسمبلی کے 10 اراکین کا کریمنل ریکارڈ موجود ہے جن میں سے تین بلوچستان عوامی پارٹی ، دو اے این پی ، ایک پی ٹی آئی ، ایک پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما ہیں ۔ ان کے علاوہ دس میں سے تین رہنما آزاد کامیاب ہوئے جو کہ کریمنل ریکارڈ رکھتے ہیں ۔

مزید : قومی