آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرجاری کرنے کا معاملہ ،پیپلزپارٹی کے سپیکرقومی اسمبلی سے مذاکرات ناکام،ہنگامی پریس کانفرنس طلب

آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرجاری کرنے کا معاملہ ،پیپلزپارٹی کے سپیکرقومی ...
آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرجاری کرنے کا معاملہ ،پیپلزپارٹی کے سپیکرقومی اسمبلی سے مذاکرات ناکام،ہنگامی پریس کانفرنس طلب

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے سپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات ناکام ہو گئے جس پر پیپلزپارٹی کے رہنماﺅںنے ہنگامہ پریس کانفرنس بلا لی ،خورشید شاہ اور شیری رحمان میڈیا سے گفتگو کریں گے اور پروڈکشن آرڈر سے متعلق تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے وفد نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ،پیپلزپارٹی کے وفدمیں خورشیدشاہ،شیری رحمان ،راجہ پرویز اشرف اور دیگر شامل تھے،پی پی رہنماﺅں نے سپیکرسے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرزجاری کرنے کی درخواست کی،پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں نے کہا کہ آپ نے آج پروڈکشن آرڈرزجاری کرنے کاوعدہ کیاتھا،آپ کووزارت قانون سے رائے مانگنے کی ضرورت نہیں،پروڈکشن آرڈرزپرقانون پہلے سے موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی رہنماؤں کے سپیکرقومی اسمبلی سے مذاکرات ناکام ہو گئے،سپیکرنے پروڈکشن آرڈرجاری کرنے پرمثبت جواب نہیں دیا،جس پر سابق صدرآصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرزآج بھی جاری نہ ہونے کا امکان ہے،پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں نے سپیکراسدقیصرکے رویے سے مایوس ہو کر ہنگامی پریس کانفرنس بلالی،خورشیدشاہ اورشیری رحمان میڈیاسے گفتگوکریں گے،پیپلزپارٹی رہنماپروڈکشن آرڈرسے متعلق تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد