بھارت سے دردناک شکست کے بعد کپتان سرفراز نے نیابیان جاری کر دیا

بھارت سے دردناک شکست کے بعد کپتان سرفراز نے نیابیان جاری کر دیا
بھارت سے دردناک شکست کے بعد کپتان سرفراز نے نیابیان جاری کر دیا

  


مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کی بھارت کے خلاف نہایت خراب کارکردگی پر کپتان سمیت تمام کھلاڑیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے تاہم اب اس پر سرفراز احمد صفائی دیتے ہوئے میدان میں آ گئے ہیں اور بیان جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد نے اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ ٹھیک تھا کیونکہ مسلسل بارش کے باعث بولنگ ہی کرنا بنتی تھی جبکہ ویرات کوہلی بھی پہلے باولنگ ہی کروانا چاہتے تھے ۔ ان کا کہناتھا کہ روہت شرما کا رن آوٹ مس ہونا برا ثابت ہوا تاہم جلد وکٹیں نہ لے سکے اور بعد میں دباﺅ بھی برداشت نہ کر سکے ۔

مزید : کھیل