شعیب اختر نے پاکستانی ٹیم کی بدترین شکست کی اصل وجہ بتادی

شعیب اختر نے پاکستانی ٹیم کی بدترین شکست کی اصل وجہ بتادی
شعیب اختر نے پاکستانی ٹیم کی بدترین شکست کی اصل وجہ بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے پاکستان کو 89رنز سے شکست دیدی اور اب سابق پاکستانی فاسٹ باءولرشعیب اختر نے پاکستانی ٹیم کے کپتان کو دماغ سے خالی قراردیتے ہوئے شکست کی اصل وجہ بتادی ۔

اپنی ایک ویڈیو میں شعیب اختر نے بتایاکہ یہ دراصل ورلڈکپ نہیں بلکہ چیمپئنز ٹرافی تھا، چیمپینزٹرافی میں جو غلطیاں بھارت نے کیں ، وہی غلطیاں پاکستان نے ورلڈ کپ میں دہرادیں ، اس وقت کوہلی نے ٹاس جیتا اور پاکستان کو بیٹنگ دی اور پاکستان نے 340رنز لگادیا، آج وہی کام پاکستان نے کیا، اس حقیقت کو بھی نہیں دیکھا کہ ان کے پاس اچھے بیٹس مین ہیں ، لمبا چوڑا سکور کرسکتے ہیں ، ایسا کندذہن کپتان کیسے ہوسکتا ہے جس کی اتنی سوچ بھی نہیں کہ ہم چیز اچھانہیں کرتے، وکٹ گیلا نہیں ہوتا ۔ آپ کی مضبوطی بیٹنگ نہیں بلکہ بولنگ ہے ، ٹا س جیت کرآپ آدھا میچ جیت چکے تھے لیکن آپ نے کوشش کی کہ میچ نہ جیتیں ، ایک طرح کے بیٹس مین کھیلنے آئے لیکن سب سے اہم ٹاس تھا، اگر پاکستان پہلے 260رنز ہی کرتاتو کافی ہوتا کیونکہ مخالف ٹیم دباءو میں ہوناتھی ۔

شعیب اختر نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کا میچ اٹھا کر دیکھ لیں ، ہدف کے تعاقب میں آپ نے ہارا، پچ پر تو کوئی بارش نہیں ہوتی، وہ تو ڈرائی تھی ، غلط فیصلہ ہوگیا لیکن اسے چھوڑ دیں ۔ حسن علی کو ہی دیکھ لیں جو واہگہ بارڈر پر چھلانگیں لگاتا ہے لیکن یہاں کوئی زور نہیں لگا، 80سے زائد سکور کھا لیے ، شاید اس کا ذہن ہی پی ایس ایل اورٹی 20سے باہر نہیں نکلا، ہمارا کپتان مجموعی طورپر کھیل میں مکمل ریلو کٹا دکھائی دیا، کہہ رہاتھاکہ دماغ استعمال کریں لیکن اس نے استعمال نہیں کیا ۔

شعیب اختر کے بقول دوسری طرف ہندوستان کے روہت شرما نے بہت اچھی اور بہتربیٹنگ کی ، فخرزمان کی طرح پلیٹ فام ملتے ہی اس نے کھل کر کھیلا، ہ میں پلیٹ فارم ملے تو 62کے بعد ہی آءوٹ ہوگئے، اگر بابراعظم کوہلی کوفالوکرتے ہیں تو ان کے کھیل کو ہی فالو کریں ، بابر اعظم کی میچ وننگ پرفارمنس نہیں تھی ، امام الحق کے پاس ٹیکنیک ہی نہیں ، وہ کور ڈرائیو ہی اچھا نہیں مارتا، گلانس پر کرکٹ ہوتی ہی نہیں ، نان سٹرائیکر سے آءوٹ ہوکر پویلین پہنچ گئے ، کوہلی اوور نکلوارہا اور آپ بھی ان کے اوورز نکلوارہے ہیں ، اس میچ پر بڑا افسوس اور دکھ ہوا کہ پاکستان ایک اچھا بھلا میچ ہاتھ سے گنوادیا، اب ہم اپنا خون سکھا رہے ہیں ، اگر پاکستان 320تک کرلیتا تو پھردیکھتے کہ ہدف کے تعاقب میں بھارت کیسے کھیلتا، کپتان کو یہ بھی نہیں پتہ کہ کیسے کھیلنا ہے ، وہ انتظامیہ کے پیچھے لگا ہوا ہے ، بچے کی طرح جو وہ کہتے ہیں ، کرکے آجاتاہے ،خود منیجمنٹ کو بھی کچھ نہیں پتہ، مکی آرتھر بھی بیٹھا صرف ہنستا رہتاہے ، ٹیم کی سلیکشن بھی عجیب و غریب تھی، ایک بلے باز مزید ڈال لیتے، حارث سہیل کو شامل کرلیتے، ہم فون پر بھی تبدیلیوں کی تجویز دیتے رہتے ہیں، یہاں عماد وسیم کا تو بنتا ہی نہیں تھا، روہت شرما سپنرز کو بہترین کھیلتا ہے ،  عمران خان بھی سوچیں کہ ٹوئیٹ ان کیلئے کریں ، ان میں انہیں سمجھنے کی صلاحیت ہو ۔ویڈیو دیکھئے 

مزید :

کھیل -