پاکستانی ٹیم نے ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم کردی

پاکستانی ٹیم نے ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم کردی
پاکستانی ٹیم نے ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم کردی

  


مانچسٹر(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیم نے ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ میگا ایونٹ کی ایونٹ کی 44سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان کی جانب سے ایک میچ میں چار اسپنرز نے بولنگ کرائی۔

تفصیل کے مطابق سرفراز احمد نے شاداب خان، عماد وسیم، محمد حفیظ اور شعیب ملک کو آزمایا لیکن ان میں کوئی بھی اسپنر وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

یادرہے کہ  مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بھارت کی جانب سے روہت شرما اور کے ایل راہل نے اننگز کا آغاز کیا۔دونوں بلے بازوں نے ابتدا میں محتاط انداز اپنایا اور 5 اوورز کے بعد کھل کر کھیلا شروع کیا جس کے دوران گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے پہلی وکٹ پر 136 رنز جوڑے۔ روہت شرما نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جب کہ کے ایل راہل نے 69 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جس میں ایک چھکا اور تین چوکے بھی شامل تھے۔

بھارت کا اسکور 136 تک پہنچا تو کے ویل راہل وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 78 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی۔دوسری وکٹ پر روہت شرما اور کپتان ویرات کوہلی نے 98 رنز کی پارٹنرشپ بنائی اور شرما 85 گیندوں پر 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے اپنے کیرئیر کی 24ویں سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔ روہت شرما 140 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بھارت کا مجموعی اسکور 234 تک پہنچا تو روہت شرما 140 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہاردک پانڈیا تھے جو 26 رنز بناکر محمد عامر کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے جبکہ محمد عامر نے ہی 298 کے مجموعی اسکور پر دھونی کو آؤٹ کیا جو کہ ایک رنز بناسکے۔ویرات کوہلی نے 7 چوکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے۔47 ویں اوور میں بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا تاہم دوبارہ میچ شروع ہونے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی 314 کے مجموعی اسکور پر 77 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے، روہت شرما 140، ویرات کوہلی 77 اور آر کے راہول 57 رنز بناکرنمایاں رہے۔ گرین شرٹس کی جانب سے محمد عامر نے 3، وہاب ریاض اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ حسن علی مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 9 اوورز میں 84 رنز دیے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا تاہم اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے۔فخر زمان 62 رنز بناکر پاکستان کے ٹاپ اسکورر رہے۔صرف 13 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 7 رنز بناکر شنکر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔دوسری وکٹ پر فخر زمان اور بابر اعظم نے 100 سے زائد رنز کی شراکت داری قائم کی اور ٹیم کا اسکور 117 تک پہنچادیا تاہم اس موقع پر بابر اعظم 48 رنز بناکر کلدیپ یادیو کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔اس کے بعد 126 کے مجموعی اسکور پر کریز پر سیٹ ہوجانے والے بیٹسمین فخر زمان بھی کلدیپ یادیو کا شکار بن گئے، انہوں نے 75 گیندوں پر 62 رنز بنائے۔

اس کے بعد تجربہ کار بیٹسمین محمد حفیظ کریز پر آئے لیکن 129 کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ 9 رنز بناکر پانڈیا کا شکار بن گئے۔ اس کے بعد شعیب ملک آئے اور بغیر کوئی رن بنائے بولڈ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔عماد وسیم اور کپتان سرفراز احمد نے انڈر پریشر ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کی، کپتان سرفراز احمد اس موقع پر شدید دباؤ میں نظر آئے اور 30 گیندوں پر صرف 12 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔بھارت کے خلاف قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، شاہین شاہ آفریدی اور آصف علی کی جگہ اسپنر شاداب خان اور عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔

مزید : کھیل