بھارت سے شکست کے بعد آفٹر شاکس، پاکستان کرکٹ بورڈ میں کن تبدیلیوں کی تیاریاں شروع کر دی گئیں؟ بڑی دعویٰ

بھارت سے شکست کے بعد آفٹر شاکس، پاکستان کرکٹ بورڈ میں کن تبدیلیوں کی تیاریاں ...
بھارت سے شکست کے بعد آفٹر شاکس، پاکستان کرکٹ بورڈ میں کن تبدیلیوں کی تیاریاں شروع کر دی گئیں؟ بڑی دعویٰ

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے خلاف میچ سمیت ورلڈ کپ میں شرمناک کارکردگی پر آفٹر شاکس آنا شروع ہو گئے ہیں کیونکہ کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ میں بڑی تبدیلیاں کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ ہیڈ کوچ سمیت تمام غیر ملکی کوچز کو فارغ کیا جائے گا جبکہ ہیڈ کوچ بھی پاکستان کے اندر سے ہی ڈھونڈے جانے کا امکان ہے جبکہ چیف سلیکٹر کیلئے بھی نئے نام گردش کرنا شروع ہو گئے ہیں ۔نجی ٹی وی چینل کا کہناتھا کہ مکی آرتھر سمیت ٹیم مینجمنٹ کے معاہدوں کی توسیع ناممکن ہے جبکہ شعیب ملک پہلے ہی ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 89 رنز سے شکست دی تھی جس میں باولرز کی ناقص کارکردگی کے باعث پاکستان کو337 کا ہدف دیا تھا اور اوپر سے سونے پر سہاگہ یہ ہوا کہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے کھلاڑیوں کی وکٹیں ایسے گریں جیسے وہ اناڑی ہیں ۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیم کی ناقص کارکردگی پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں لیں گے، ورلڈکپ کے بعد کپتان، سلیکٹرز اور کوچزکی کارکردگی کا جائزہ لیا جائےگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی اگلی کمٹمنٹ ستمبر اور اکتوبر میں ہے، سوچ سمجھ کر فیصلے ہوں گے، ٹورنامنٹ کے دوران کارکردگی کی بنیاد پر فیصلے نہیں ہوسکتے۔

مزید : کھیل