حکومتی سینٹرز کی ملاقات،وزیراعظم کی اپوزیشن کے احتجاج پر بھرپور جواب دینے کی ہدایت

حکومتی سینٹرز کی ملاقات،وزیراعظم کی اپوزیشن کے احتجاج پر بھرپور جواب دینے ...
حکومتی سینٹرز کی ملاقات،وزیراعظم کی اپوزیشن کے احتجاج پر بھرپور جواب دینے کی ہدایت

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے حکومتی سینٹرز نے ملاقات کی جس میں بجٹ اجلاس سے متعلق مشاورت کی گئی ،وزیراعظم نے سینٹ میں میں جارحانہ حکمت عملی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن احتجاج کرے تو بھرپور جواب دیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے حکومت سینٹرز نے ملاقات کی،ملاقات میں ایوان بالا میں قانون سازی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں بجٹ اجلاس سے متعلق مشاورت کی گئی ،وزیراعظم سے ملاقات میں اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے متعلق حکمت عملی طے کی گئی ،،وزیراعظم نے سینٹ میں میں جارحانہ حکمت عملی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن احتجاج کرے تو بھرپور جواب دیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے سینٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اراکین جب عوام کی آواز بنتے ہیں تو حوصلہ افزائی ہوتی ہے،دنیا آج کے پاکستان کو اہم ملک کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے ،جلد ہمارا ملک ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہو گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد