پاکستان کا2رکنی وفدایف اے ٹی ایف اجلاس میں شرکت کےلئے امریکاروانہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کا2رکنی وفدایف اے ٹی ایف اجلاس میں شرکت کےلئے امریکاروانہ ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے ورکنگ گروپ کااجلاس16سے21جون تک جاری رہےگا،اجلاس میں پاکستان کے بارے میں مذاکرات 19سے21جون تک ہوں گے،پاکستان کا2رکنی وفدایف اے ٹی ایف اجلاس میں شرکت کےلئے امریکاروانہ ہو گیا،وفد فلوریڈاکے شہر آرلینڈومیں ہونے والے اجلاس میں شریک ہوگا،ڈی جی ایف ایم یواوروزارت خزانہ کے لیگل کنسلٹنٹ وفدمیں شامل ہوں گے،ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ سہیل راجپوت وفدکے ہمراہ روانہ نہیں ہوئے۔