بھارت کا اہم ترین کھلاڑی ٹیم سے باہر ہو گیا
مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے اہم فاسٹ باﺅلر بھوونیشور کمار پاکستان کیخلاف میچ میں ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے باعث اگلے دو سے تین میچوں کیلئے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں اور کپتان ویرات کوہلی نے بھی تصدیق کر دی ہے۔
بھوونیشور کمار پاکستان کیخلاف میچ میں اپنے دوسرے اوور کی چوتھی گیند کرواتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے اور میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد فزیو نے ان کا معائنہ کیا اور انہیں میدان سے باہر ہی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ بھوونیشور کمار کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے اور وہ دو سے تین میچوں میں آرام کے بعد فٹ ہو جائیں گے جبکہ ان کی جگہ محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا جو بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔