بھارت کیخلاف میچ سے پہلے رات کو ’گلچھڑے‘ اڑانے پر کیا ایکشن لیا جائے گا؟ پی سی بی نے ناقابل یقین اعلان کر دیا

بھارت کیخلاف میچ سے پہلے رات کو ’گلچھڑے‘ اڑانے پر کیا ایکشن لیا جائے گا؟ پی ...
بھارت کیخلاف میچ سے پہلے رات کو ’گلچھڑے‘ اڑانے پر کیا ایکشن لیا جائے گا؟ پی سی بی نے ناقابل یقین اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم نے ورلڈ کپ اور بھارت کے خلاف میچ میں نہایت ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث شکست مقدر بنی جس پر پاکستانی شائقین کرکٹ بھی شدید ناراض ہیں تاہم اس دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی گردش کرتی رہیں جس میں کھلاڑی ایک ریسٹورنٹ میں شیشہ پیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جس کے بارے میں کہا جارہاہے کہ یہ بھارت کیخلاف میچ سے ایک دن قبل کی ہے تاہم اب اس کی پی سی بی کی جانب سے تردید کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی دیگر قومی کرکٹرز کے ساتھ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پر وضاحت جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑی میچ سے دو روز قبل فیملیز کے ساتھ مینجمنٹ کی اجازت سے باہر گئے تھے اور یہ ویڈیو اسی روز کی ہے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق کھلاڑی میچ کی رات ہوٹل میں ہی موجود تھے اور سی کھلاڑی نے کرفیو ٹائم کی خلاف ورزی نہیں کی۔بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پی سی بی کا کہنا ہے کہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں لیں گے، ورلڈکپ کے بعد کپتان، سلیکٹرز اور کوچزکی کارکردگی کا جائزہ لیا جائےگا۔
یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہمراہ دیگر قومی کرکٹرز کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد یہ تنازع کھڑا ہوا کہ کھلاڑی پاک بھارت میچ سے ایک رات قبل ہوٹل پر موجود تھے اور اس حوالے سے کرکٹرز کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید :

کھیل -