نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ، 3 ریفرنس ، 8 انکوائریاں اور 6 انوسٹی گیشن شروع کرنے کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے تین ریفرنسز ، چھ انویسٹی گیشن اور 8 انکوائریاں شروع کرنے کی منظوری دیدی ہے جس میں ایل این جی کیس میں نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف انوسٹی گیشن کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس دوران این ٹی ڈی سی حکام کیخلاف ریفرنس، سابق سی ای اوآئیسکوجاویدپرویزاوردیگرحکام کیخلاف ریفرنس ، سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی مجاہدکامران کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن کیسزانجام تک پہنچانانیب کی اولین ترجیح ہے، نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پرسختی سے عمل پیراہے،نیب نے اب تک 326 ارب روپے وصول کرکے خزانے میں جمع کرائے۔اجلاس کے دوران ایل این جی کیس سے متعلق نوازشریف اورشاہدخاقان کیخلاف انوسٹی گیشن، بلٹ پروف گاڑیوں کاکیس،نوازشریف اورشاہدخاقان کیخلاف انوسٹی گیشن سابق وزارت خارجہ،وزارت داخلہ حکام کیخلاف انوسٹی گیشن، ایل این جی کیس،سابق وزیربلدیات سندھ کیخلاف انوسٹی گیشن ، سابق وزیرریلوے اورمحکمہ ریلوے سکھر کیخلاف انکوائری کی منظوری دیدی گئی ہے ۔