بھارت سے شکست کے بعد عمراکمل کا تبصرہ، زخموں پر نمک چھڑک دیا 

بھارت سے شکست کے بعد عمراکمل کا تبصرہ، زخموں پر نمک چھڑک دیا 
بھارت سے شکست کے بعد عمراکمل کا تبصرہ، زخموں پر نمک چھڑک دیا 

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ کپ کے فیصلہ کن میچ میں بھارت نے پاکستان کو عبرتناک شکست سے دوچار کردیا اور اب عمر اکمل نے بھی اس پر تبصرہ کردیا ۔ 

مائیکروبلاگنگ ویب ساءٹ ٹوءٹر پر عمراکمل نے لکھا کہ ’ویرات کوہلی اور روہت شرما کے ساتھ بھارت کی ٹیم بہترتھی اور یہ دکھارہے تھے کہ وہ ورلڈکلاس بلے باز کیوں ہیں ، محمد عامر نے پاکستان کی طرف سے اچھی باءولنگ کی ، میچ میں اگر وکٹیں جلدی ملتیں تو اچھا ہوتا‘ ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’ فخر اور بابر اچھا کھیلے لیکن اس کے بعد کوئی پارٹنرشپ نہیں لگی ‘ ۔ 

دوسری طرف قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر فیصل آباد کے شہری نے سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروائی ہے جس میں اس کا کہناہے کہ پوری ٹیم اور انتظامیہ کو بدل دیا جائے ، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز میچ کے دوران جمائیاں لیتے رہے ۔دوسری جانب نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے خبر جاری کی ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اور کوچز کی تبدیلی کیے جانے کا امکان ہے اور اندرونی سطح پر چیف سلیکٹرز کیلئے نام بھی گردش کرنا شروع ہو گئے ہیں ۔

مزید : کھیل