سرفرازکوصرف جمائی لے ڈوبی ؟؟؟
تحریر: مناظرعلی
کرکٹ کے میدان میں جب دوٹیمیں میدان میں اترتی ہیں تویہ ناممکن ہے کہ دونوں ہی فاتح بن جائیں،ظاہرہے ایک کوہارمانناپڑے گی اوردوسرا فاتح قرارپائےگا،یہ اصول اپنی جگہ مگرجب مقابلہ کرکٹ کے میدان میں روایتی حریف بھارت کیساتھ ہوتوپاکستانی کرکٹ شائقین کوہرحال میں جیت کاسہرااپنے سرچاہیے ہوتاہے،پھراگرٹیم نے کچھ گڑبڑکردی توتمام تنقیدی توپوں کے منہ ٹیم کی طرف ہوجاتے ہیں۔۔کرکٹ کے میدان میں بھارت سےحالیہ ہارکے بعدسوشل میڈیاپراس حوالے سے خوب گرماگرم بحث جاری ہے اورلوگ اپنے اپنے نشترچلارہے ہیں۔۔خاص طورپرسرفراز احمد کی تصاویر اس تیزی سے وائرل ہورہی ہیں کہ ٹوئٹر پر 'سرفراز کو گھر بھیجو' کا ہیش ٹیگ دوسرا مقبول ترین ہیش ٹیگ بن چکا ہے۔۔۔جمائیاں لینے کی تصاویرخاص طورپرہرایک ثواب دارین سمجھ کرشیئرکررہاہے۔تنقیدکاسلسلہ کب تک چلتاہے یہ توسوشل میڈیاپرسرگرم لوگوں کی ہمت پرہی منحصرہے،جب تک وہ چاہیں گے یہ گیم چلتی رہے گی کیوں کہ انہیں کرکٹ کے میدان میں شکست قبول نہیں۔۔
عوام نے اب تک سرفرازکی جتنی آتمارول دی ہے وہ بھی سوچتے ہوں گے کہ کاش اس وقت جب وہ جمائیاں لے رہے تھے توکیمرے کامنہ کسی اورطرف ہوتایاپھرمیرا منہ خود بخود ہی کسی اور طرف ہوجاتا،مگر اب اس پچھتاوے کاکوئی فائدہ نہیں،جوہوناتھا وہ ہوچکاہے،میچ ہارنے سے لے کرجمائیوں تک،،کچھ بھی اب واپس آنے والانہیں،،ہاں البتہ ایک ہی موقع ہے اپنی جمائیوں اورسابقہ ہارکو آئندہ کے لیے جیت میں بدل لیں توعوام کچھ معافی دیدیں گے، ورنہ تنقیدی بندوقیں لوڈڈ ہیں اورچھوٹی سی غلطی پربھی انجام شرمناک ہونے کاخدشہ ہے۔
پاکستانی عوام بھی اپنی جگہ سچی ہے کہ انہوں نے اب کی باراپنی ٹیم سے امیدیں کچھ زیادہ ہی لگالیں تھی،یہاں ایک دلچسپ اعلان یاد آگیاہے کہ جب ہم نیوز روم میں خبرنامہ تیار کررہے تھے تو ہمارےپاس ایک خبر آئی کہ جنوبی پنجاب کےایک حجام نے یہ اعلان کردیاہے کہ اگرقومی ٹیم بھارت کوہرادیتی ہے تووہ اس سے اگلے دن تمام گاہکوں سے شیو اورہیئرکٹنگ کے پیسے نہیں لیں گے،یہ تومعلوم ہواتھا مگریہ پوچھنا ہم بھی بھول گئے کہ اگرٹیم نے قوم کومایوس کیاتوپھرکیاوہ اس کاغصہ بھی گاہکوں پرنکالیں گے؟ یا پھرکچھ اورہی دلچسپ احتجاج ریکارڈکرائیں گے،ممکن ہے حجام نے شکست کابھی غصہ کچھ انوکھے اندازمیں ہی ظاہرکیا ہومگرابھی تک اس کی خبرنہیں ملی البتہ سرفرازکی جمائیوں والی تصویردھڑا دھڑشیئرہونےوالی خبریں سوشل میڈیاپرخوب چل رہی ہیں۔۔بندہ پوچھے کہ اگرسرفراز نے ایک آدھی جمائی لے بھی لی ہے توآخراسے اس کی اتنی بڑی سزا کیوں دی جارہی ہے۔؟تنقید کرنے والے شایدماہرین کے اس انکشاف کونہیں جانتے جس میں انہوں نے کہاہے کہ جمائی لینے کاتھکاوٹ اوربوریت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ حقیقت میں دماغ کے گرم حصے میں خون کوٹھنڈاکرنے اوردماغی کارکردگی بہتربنانے کیلئے ہے۔۔صرف سرفرازہی نہیں۔۔ماہرین کہتے ہیں کہ ہرکوئی جمائی لیتاہے حتی کہ سانپ اورمچھلی جمائی لیتی ہیں،کتے اوربلیاں بھی ایساکرتے ہیں۔۔تنقیدکرنے والوں سے میراپھروہی سوال ہے کہ ہارجیت جہاں اعصاب کی کارکردگی کانتیجہ ہے وہی قسمت کا کھیل بھی ہے،آپ نے سرفرازکی جمائی کوہی کیوں ہدف تنقید بنالیاہے؟۔
۔
نوٹ:یہ بلاگر کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں