گورنر سٹیٹ بینک نے قوم کو بڑی خو شخبری سنا دی

گورنر سٹیٹ بینک نے قوم کو بڑی خو شخبری سنا دی
گورنر سٹیٹ بینک نے قوم کو بڑی خو شخبری سنا دی

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی مستقبل سے مطمئن ہیں، ملک میں معاشی استحکام آچکا ہے ، موجود ہ حکومت اس سال سٹیٹ بینک سے قرضہ نہیں لے گی ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رضا باقر نے کہاہے کہ ملک کا معاشی مستقبل روشن ہے، پاکستان کی معاشی ٹیم ملک میں معاشی استحکام لا رہی ہے،پاکستان کے اقتصادی مستقبل سے مطمئن ہیں۔ ملک میں کافی حد تک معاشی استحکام آ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کافی حد تک معاشی استحکام آ چکا ہے، ماضی میں حکومتیں سٹیٹ بینک سے قرضہ لیتی رہی ہیں، تاہم اس مالی سال حکومت سٹیٹ بینک سے قرضہ نہیں لے گی۔

گورنر سٹیٹ بینک کا کہناتھا کہ روپے کی قدر میں کمی سے بیرونی ادائیگیوں کا زور کم ہونا شروع ہوگیاہے، مارکیٹ ویلیو کے برابر ایکسچینج ریٹ سے ایکسپورٹس کو بڑھانے میں مدد ملے گی ، فری فلوٹ ایکسچینج ریٹ ہماری پالیسی نہیں بلکہ مارکیٹ بیسڈ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی ہے۔ ہماری مارکیٹ پر گہری نظر ہے اور مارکیٹ کی مکمل معلومات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایکسچینج ریٹ کے نظام میں حکومت کی مداخلت رہی ہے، معیشت کو بیرونی ادائیگیوں اور مالی خسارے جیسے چینلجز کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی