’ کوئی سمجھتا ہے صرف میں گھرچلا جاؤں گا تو یہ اس کی حماقت ہے‘ بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی ڈریسنگ روم میں کیا ہوا، سرفراز احمد نے کھلاڑیوں کو کیا دھمکی دی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈکپ 2019 کے اہم ترین میچ میں روایتی حریف بھارت سے شکست کے بعد کپتان سرفراز احمد کھلاڑیوں پر ڈریسنگ روم میں برس پڑے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے خلاف ناقص کارکردگی دکھانے والی ٹیم کو کپتان سرفراز احمد نے خوب آڑے ہاتھوں لیا ہے، انہوں نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے کہا کہ کھلاڑی بھارت کے خلاف خراب کارکردگی کو بھول کرآگے بڑھیں اورٹیم کواٹھائیں۔
سرفرازاحمدنے کھلاڑیوں کووارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی سمجھتا ہے صرف میں گھرچلا جاو¿ں گا تو یہ اس کی حماقت ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا خدانخواستہ ٹیم کے ساتھ کچھ برا ہوا تو میرے ساتھ اور بھی لوگوں کو گھر جانا پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق ڈریسنگ روم میں کپتان سرفراز احمد بولتے رہے اور لڑکے ندامت سے سر جھکائے ہوئے تھے ، کم گوسرفراز احمد سخت غصے میں بہت کچھ کہہ گئے۔ سرفراز کی باتوں پر سینئرز نے بات نہیں کی جبکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی خاموش رہے، سرفراز احمد نے کھلاڑیوں پرواضح کردیا کہ اب جو ہوگیا اسے بھول جائیں اورآگے بڑھیں ۔