بھارتی شعبدہ باز کے ہاتھ پاﺅں کر اسے پنجرے میں ڈال کر گنگا دریا میں ڈال دیا گیا، نتیجہ کیا نکلا؟ جان کر پوری دنیا پریشان ہو گئی

بھارتی شعبدہ باز کے ہاتھ پاﺅں کر اسے پنجرے میں ڈال کر گنگا دریا میں ڈال دیا ...
بھارتی شعبدہ باز کے ہاتھ پاﺅں کر اسے پنجرے میں ڈال کر گنگا دریا میں ڈال دیا گیا، نتیجہ کیا نکلا؟ جان کر پوری دنیا پریشان ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک شعبدہ باز نے خود کو لوہے کے پنجرے میں بند کرکے کرین کے ذریعے دریائے گنگا میں ڈلوا دیا، مگر اس کا یہ سٹنٹ اسے مہنگا پڑ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس سٹنٹ مین کا نام چنچل لہری تھا جو ’جادوگر مندریک‘ کے نام سے پہچانا جاتا تھا۔ اس نے پنجرے میں بند ہو کر گنگا میں اترنے سے پہلے کہا کہ ”اگر میں یہ پنجرا کھول کر باہر آنے میں کامیاب ہو گیا تو یہ ’جادو‘ ہو گا اور اگر میں پنجرا نہ کھول سکا تو یہ المیہ ہو گا۔“
بالآخر جب اسے کرین کے ذریعے دریا میں ڈال دیا گیا تو اس کی بات کا دوسرا حصہ درست ثابت ہوا اور اس کا دریا میں اترنا المیہ بن گیا، کیونکہ اس نے گزشتہ روز یہ سٹنٹ کیا تھا اور تب سے وہ لاپتہ ہے۔ نہ اس کے پنجرے کا کوئی سراغ مل رہا ہے اور نہ اس شعبدہ باز کا۔ واضح رہے کہ چنچل لہری نے 2013ءمیں بھی یہی سٹنٹ کیا تھا اور اسے لوگوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، کیونکہ وہ اس وقت جس پنجرے میں بند ہو کر دریا میں اترا تھا اس کا ایک خفیہ دروازہ تھا جو لوگوں کی نظروں میں آ گیاتھا۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ اس بار انہوں نے پنجرے کو اچھی طرح چیک کیا تھا اور اس کے بعد چنچل لہری کو اس میں بند کرکے دریا میں اتارا تھا، چونکہ اس بار پنجرے میں کوئی خفیہ دروازہ نہیں تھا چنانچہ وہ پنجرے سے نکل ہی نہیں سکا اور دریا کی تیز لہریں اسے پنجرے سمیت بہا لے گئی ہوں گی۔