ملک کوقرضوں میں دھکیلنے والوں سے مجرموں جیسا سلوک ہونا چاہئے ، وزیر اعظم پر عزم

ملک کوقرضوں میں دھکیلنے والوں سے مجرموں جیسا سلوک ہونا چاہئے ، وزیر اعظم پر ...
ملک کوقرضوں میں دھکیلنے والوں سے مجرموں جیسا سلوک ہونا چاہئے ، وزیر اعظم پر عزم

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ ملک کوقرضوں میں دھکیلنے والوں سے مجرموں جیساسلوک ہوناچاہئے، عوام نے کرپٹ عناصرکیخلاف فیصلہ کن جنگ کامینڈیٹ دیا ،حکومت کی کوششوں سے معاشی استحکام آیاہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ارکان اسمبلی کوبجٹ منظوری میں متحرک کرداراداکرنا چاہئے، بجٹ بحث میں اپوزیشن کی خلل ڈالنے کی کوشش افسوسناک ہے، حکومت نے پہلے10 ماہ میں مشکل ترین حالات کاسامناکیا،تحریک انصاف نے اقتدارسنبھالاتوملک بدترین مالی مشکلات کاشکارتھا۔انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں یوا ے ای،سعودی عرب ،چین کے تعاون کےرنے پرمشکورہیں، سابقہ حکومتوں نے ملک کوقرضوں کی دلدل میں دھکیلا،، ملکی آمدن کاآدھاحصہ قرضوں کی قسطیں اداکرنے میں جارہاہے ،سابق حکمرانوں نے بیرونی قرضوں پرشاہانہ طرززندگی اختیارکیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 10 سال کے دوران قرضوں میں 24ہزارارب کااضافہ کیاگیا، قرضوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایاتاکہ ذمہ داروں کاتعین ہوسکے،قوم کوقرضوں میں جکڑکرذاتی تجوریاں بھرنےوالے قومی مجرم ہیں،ملک کوقرضوں میں دھکیلنے والوں سے مجرموں جیساسلوک ہوناچاہئے، عوام نے کرپٹ عناصرکیخلاف فیصلہ کن جنگ کامینڈیٹ دیاہے ،حکومت کی کوششوں سے معاشی استحکام آیاہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی