”سٹوڈنٹس نے پاکستانی ٹیم کی یونیفارم کیوں پہن رکھی ہے؟“ کشمیری ٹیچر سے بھارتی فوج نے سوال کیا تو آگے سے دبنگ جواب دے دیا، بھارتیوں کی نیندیں اڑا دیں

”سٹوڈنٹس نے پاکستانی ٹیم کی یونیفارم کیوں پہن رکھی ہے؟“ کشمیری ٹیچر سے ...
”سٹوڈنٹس نے پاکستانی ٹیم کی یونیفارم کیوں پہن رکھی ہے؟“ کشمیری ٹیچر سے بھارتی فوج نے سوال کیا تو آگے سے دبنگ جواب دے دیا، بھارتیوں کی نیندیں اڑا دیں

  


سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ جاری ہو تو پاکستان و بھارت سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھی لوگوں کو کرکٹ کا بخار چڑھ جاتا ہے اور یہ حقیقت ہم سبھی جانتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ ہمیشہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں اور کشمیری بچے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی یونیفارم پہن کر کھیلتے ہیں۔ ایسے ہی گزشتہ دنوں بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر کے ایک سکول میں گئی جہاں بچوں کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی یونیفارمز موجود تھیں۔ یہ یونیفارمز دیکھ کر بھارتی فوجی نے سکول کے ٹیچرز سے ایک پوچھا کہ بچے پاکستانی ٹیم کی یونیفارمز کیوں پہنتے ہیں۔ اس سکول ٹیچر نے اس کا ایسا دبنگ جواب دیا کہ بھارتیوں کی نیندیں اڑا دیں۔

اس سکول ٹیچرنے بھارتی فوجی کو جواب دیا کہ ”کشمیر پاکستان کا ہے اور ہم پاکستانی ہیں، اس لیے ہمارے بچے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی یونیفارم پہن کر کھیلتے ہیں۔“ اس پر بھارتی فوجی جھلا کر بولا کہ ”پاکستان کے پاس کیا ہے، وہ بھوکے مر رہے ہیں؟“ فوجی کی اس بات پر کشمیری ٹیچر نے کہا کہ ”وہ ہمارے مسلمان بھائی ہیں۔ ہماری ثقافت، ہماری تہذیب اور ہمارا مذہب سب کچھ ایک ہے۔ تم لوگوں نے ہمارے جموں و کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے۔“

بھارتی فوجی اور اس کشمیر ٹیچر کے اس مذاکرے کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جو معروف صحافی سی جے وارلیمن نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے۔ ویڈیو میں بھارتی فوجی اپنی درندگی کا اعتراف بھی کرتا ہے اور کہتا ہے کہ ”جو پاکستان کا نام لے گا ہم اس کی گردن کاٹ دیں گے۔“ اس کے باوجود کشمیری ٹیچر جرا¿ت مندی کے ساتھ جواب دیتا ہے کہ ”تم ہمارے ملک پر قابض ہو، یہ تمہارا نہیں، ہمارا ملک ہے اور ہم پاکستان ہیں۔ اگر تم قابض نہیں ہو تو یہ چھوٹے چھوٹے بچے تمہیں پتھر کیوں مارتے ہیں اور تم یہ لاٹھیاں اور آنسو گیس کس کے لیے اٹھائے پھرتے ہو۔“

مزید : بین الاقوامی