پنجاب حکومت نے دہشت گردی میں شہید ہونے والے عام شہریوں کے اہل خانہ کو امدادی پیکج دینے کا اعلان کردیا

پنجاب حکومت نے دہشت گردی میں شہید ہونے والے عام شہریوں کے اہل خانہ کو امدادی ...
پنجاب حکومت نے دہشت گردی میں شہید ہونے والے عام شہریوں کے اہل خانہ کو امدادی پیکج دینے کا اعلان کردیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے خراج شہدا پروگرام کے تحت دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کردیا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ خراج شہدا پروگرام کے تحت دہشت گردی کے واقعات میں شہید شہریوں کے خاندانوں کی کفالت کی جائے گی ۔انہوں نے بتا یا کہ شہید ہونے والے شہریوں کی بیواﺅں اور یتیم بچوں کی کفالت کو اس وقت تک یقینی بنا یا جائے گا جب تک وہ اپنے پاوں پر کھڑے نہ ہو جائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں خراج شہدا پروگرام کے لیے 30کروڑ روپے مختص کیے جا رہے ہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتا یا کہ احساس پروگرام کے تحت دہشت گردی کے واقعہ میں شہید عام آدمی کا خاندان بھی بے سہارا نہیں رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت دہشت گردی کے واقعات میں شہید سرکاری اہلکاروں کی طرح عام شہریوں کے اہل خانہ کو بھی تنہا نہیں چھوڑے گی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خراج شہدا پروگرام باقاعدہ پالیسی کے تحت ہو گا ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور