کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی میچ کے دوران چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی میچ کے دوران چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی میچ کے دوران چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

  


پورٹ موریسبے(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ میچ ہو رہا ہو اور کھلاڑی دکانوں میں چوریاں کرتے پھر رہے ہوں، یہ خیال ہی اپنی جگہ شدید حیرت کا باعث ہے لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ ایسا واقعی ہو چکا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ حرکت پاپوانیوگنی کی انڈر19کرکٹ ٹیم نے جاپان میں ہونے والے گزشتہ انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک کوالیفائر میچ کے دوران کی تھی۔ایک طرف ان کا کوالیفائیر میچ چل رہا تھا اور دوسری طرف ٹیم کے 10کھلاڑی دکانوں سے اشیاءچوری کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق پاپوانیوگنی کے کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی نے اس معاملے پر تحقیقات کیں اور اب پاپوانیوگنی کرکٹ بورڈ نے ان 10کھلاڑیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ آئی سی سی کی طرف سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ان کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر بھی ایک سال کی پابندی ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق پاپوانیوگنی کی ٹیم کو فیورٹ ٹیموں میں شامل کیا جا رہا تھا لیکن اب ان 10کھلاڑیوں پر پابندی عائد ہونے کے بعد پاپوانیوگنی کی ٹیم کے ورلڈ کپ میں شامل ہونے کے امکانات محدود ہو گئے ہیں۔

مزید : کھیل