خاتون نے دلبرداشتہ ہوکر شادی سے تھوڑی دیر پہلے دولہا پر کھولتا ہوا تیل پھینک دیا

خاتون نے دلبرداشتہ ہوکر شادی سے تھوڑی دیر پہلے دولہا پر کھولتا ہوا تیل پھینک ...
خاتون نے دلبرداشتہ ہوکر شادی سے تھوڑی دیر پہلے دولہا پر کھولتا ہوا تیل پھینک دیا

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک نوجوان نے محبوبہ کو چھوڑ کر کسی اور لڑکی کے ساتھ شادی طے کروا لی لیکن شادی سے چند گھنٹے قبل اس سابق محبوبہ نے ایسا خوفناک کام کر ڈالا کہ سن کر آدمی وحشت زدہ رہ جائے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ ہولناک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بلندشہر میں پیش آیا جہاں اس22سالہ دولہے پر اس کی 20سالہ سابق محبوبہ نے کھولتا ہوا تیل ڈال کر اسے شدید زخمی کر دیا۔ دولہے کا نام امیش جوشی بتایا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی علی الصبح 4بجے کے قریب جوشی کے گھر میں داخل ہوئی اور اس کے کمرے تک پہنچ گئی جہاں وہ سو رہا تھا۔ لڑکی کے ہاتھ میں کھولتے ہوئے تیل کا برتن تھا جو اس نے سوتے میں مضروب کے چہرے پر انڈیل دیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔ دوسری طرف مضروب نوجوان کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کے چہرہ بری طرح جھلس گیا تھا۔ وہ تاحال ہسپتال میں ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی