کیا سعودی عرب میں واقعی نائٹ کلب کھل گیا؟ پاکستانیوں کے لئے سب سے حیرت انگیز خبر آگئی

کیا سعودی عرب میں واقعی نائٹ کلب کھل گیا؟ پاکستانیوں کے لئے سب سے حیرت انگیز ...
کیا سعودی عرب میں واقعی نائٹ کلب کھل گیا؟ پاکستانیوں کے لئے سب سے حیرت انگیز خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ایک ’حلال نائٹ کلب‘ کو اوپننگ کی رات ہی بند کر دیا گیا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق یہ حلال نائٹ کلب جدہ میں کھولا گیا تھا جہاں لڑکے لڑکیوں کو ایک ساتھ ڈانس کرنے کی سہولت دی گئی تھی لیکن سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے پہلی رات ہی چھاپہ مار کر اس نائٹ کلب کو بند کردیا اوراس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
اتھارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں اس نائٹ کلب کو ’پراجیکٹ ایکس‘ کا نام دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ نائٹ کلب کے لیے اتھارٹی سے ضروری لائسنس حاصل نہیں کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس ڈانس کلب میں پہلی رات ہی لڑکے لڑکیوں کے اکٹھے ڈانس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک لڑکی بتا رہی ہوتی ہے کہ ”اس حلال نائٹ کلب میں ”حلال شراب خانہ“ بھی بنایا گیا ہے اور شیشہ بھی میسر ہے۔ اس نائٹ کلب میں داخلہ فیس 370سعودی ریال سے 500ریال تک ہے۔“

مزید :

عرب دنیا -