’مجھے اغوا کرلیا گیا ہے اور ریپ کا نشانہ بنایا جاتا ہے‘ فیس بک پر پیغامات نے اغوا ہونے والی خاتون کی جان بچالی

’مجھے اغوا کرلیا گیا ہے اور ریپ کا نشانہ بنایا جاتا ہے‘ فیس بک پر پیغامات نے ...
’مجھے اغوا کرلیا گیا ہے اور ریپ کا نشانہ بنایا جاتا ہے‘ فیس بک پر پیغامات نے اغوا ہونے والی خاتون کی جان بچالی

  


کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) بیلجیم کی 26سالہ لڑکی سیاحت کے لیے آسٹریلیا گئی جہاں اسے اغواءکر لیا گیا۔ چند روز بعد ایک فیس بک کے پیغام نے اس لڑکی کی جان بچا لی۔ دی مرر کے مطابق اس لڑکی کا نام ڈیوائن آرکنز تھا۔سیاحت کے دوران وہ مختصر وقت کے لیے آسٹریلیا میں نوکری کی خواہش مند تھی۔ اس نے ایک ویب سائٹ پر اشتہار دیکھا جس میں خنزیوں کے ایک فارم پر نوکری کے متعلق بتایا گیا تھا۔ ڈیوائن نے اس اشتہار میں دیئے گئے رابطہ نمبر پر فون کیا تو ملزمان نے اسے فارم پر بلا لیا لیکن جب وہ وہاں پہنچی تو اسے قید کر لیا اور زنجیروں سے باندھ دیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان قید کرنے کے دن سے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہے تھے۔ بالآخر ایک ہفتے بعد ڈیوائن نے کسی طرح انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کر لی اور فیس بک پر اپنے خاندان، دوستوں اور پولیس کو ایک میسج کیا جس میں بتایا کہ اسے خنزیر پالنے کے ایک فارم میں قید کر لیا گیا ہے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ میسج پا کر پولیس متحرک ہوئی۔ ڈیوائن نے پولیس کو اس جگہ کے بارے میں بتایا جہاں وہ اغواءکار کو ملی تھی اور اس سمت کے بارے میں بتایا جس طرح وہ لے کر گیا تھا، کیونکہ وہ اصل جگہ کے بارے میں نہیں جانتی تھی کہ وہ کہاں قید ہے۔

پولیس نے اس کے بتائی ہوئی سمت میں تلاش شروع کی۔جب اغواءکاروں نے علاقے میں ہر طرف پولیس دیکھی تو انہوں نے ڈیوائن کو چھوڑ دیا، جس نے پولیس کے پاس جا کر انہیں ملزمان کے بارے میں بتا دیا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا جہاں ان کا جرم ثابت ہو چکا ہے اور اب اگلی پیشی پر انہیں سزا سنائی جائے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس