پاکستان میچ تو ہار گیا لیکن انٹرنیٹ پاکستانیوں نے جیت لیا، وہ خبر جسے پڑھ کر آپ شکست کا غم بھول جائیں

پاکستان میچ تو ہار گیا لیکن انٹرنیٹ پاکستانیوں نے جیت لیا، وہ خبر جسے پڑھ کر ...
پاکستان میچ تو ہار گیا لیکن انٹرنیٹ پاکستانیوں نے جیت لیا، وہ خبر جسے پڑھ کر آپ شکست کا غم بھول جائیں

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست سے دوچار ہوئی۔ لوگ توقع کر رہے تھے کہ پاکستانی غصے میں ہوں گے اور اپنی ٹیم پر برسیں گے لیکن اس ہار کے باوجود پاکستانیوں نے اپنی حسِ مزاح کی بدولت انٹرنیٹ پر لوگوں کے دل جیت لیے۔ ویب سائٹ ’مینگوباز‘ کے مطابق پاکستانیوں نے اس شکست کے غم میں بھی مزاح کا ایک پہلو ڈھونڈ لیا اور ایسے ایسے مزاحیہ فقرے سوشل میڈیا پر لکھے کہ آدمی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائے۔ علینا نامی ایک لڑکی نے لکھا کہ ”نہ پارٹیشن ہوتی، نہ ہم ذلیل ہو رہے ہوتے۔“ ریاست کی موت نامی اکاﺅنٹ سے ایک صارف نے لکھا کہ ”دونوں بھائی امی کے کمرے میں جمع ہوئے، چنانچہ ہم پوچھ سکتے ہیں کہ ’ہمیں اس دن کے لیے پیدا کیا تھا؟“

نائیلہ عنایت نامی لڑکی نے میچ کے دوران بارش کے بعد نکلنے والی دھوپ کو پاکستان کی شکست کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ ”سورج بھارتی خفیہ ایجنسی راءکا ایجنٹ ہے۔“اسامہ ظفر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ”1992ءکے ورلڈ کپ میں ہمارے پاس چنگھاڑتے ہوئے شیر تھے، 2019ءمیں ہمارے پاس پانڈا ہیں۔“ایکسٹریمسٹ نامی اکاﺅنٹ سے کسی دل جلے مداح نے لکھا کہ ”ڈیئر انڈیا، تھوڑا ہاتھ ہولا رکھیں، ہمارے سرفراز نے رو دینا ہے ابھی۔“روشے نامی لڑکی نے لکھا کہ ”ہم نے پہلا میچ ہارا، دوسرا جیتا اور اب تیسرا ہار گئے۔ ترتیب کے لحاظ سے دیکھا جائے تو ہم نے یہ میچ بھی جیتا ہی ہے، مبارک ہو۔“پاکستانیوں کی اس حس مزاح نے بھارتیوں کے بھی دل جیت لیے اور وہ بھی تعریف پر مجبور ہو گئے۔ سنندا نامی بھارتی لڑکی نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ”میچ تو ہم جیت گئے ہیں لیکن ٹوئٹر مکمل طور پر پاکستانیوں نے جیت لیا ہے۔“نیرجا گوگوئی نامی بھارتی خاتون کا کہنا تھا کہ ”پاکستانی ٹوئٹر حس مزاح کے معاملے میں ہم سے بدرجہا بہتر ہے، شاید اس لیے کہ اس پر بھکتوں کا قبضہ نہیں ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /سندھ /کراچی