’صدر عارف علوی صاحب آپ تو پروٹوکول کے بہت خلاف تھے‘ ’جارج کا پاکستان‘ بنانے والے نے صدر مملکت کو کھری کھری سنادیں، آئینہ دکھادیا

’صدر عارف علوی صاحب آپ تو پروٹوکول کے بہت خلاف تھے‘ ’جارج کا پاکستان‘ ...
’صدر عارف علوی صاحب آپ تو پروٹوکول کے بہت خلاف تھے‘ ’جارج کا پاکستان‘ بنانے والے نے صدر مملکت کو کھری کھری سنادیں، آئینہ دکھادیا

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے حکومت میں آنے سے پہلے دیگر پی ٹی آئی رہنماﺅں کی طرح صدر مملکت عارف علوی بھی وی وی آئی پی پروٹوکول کے سخت خلاف تھے لیکن صدر بننے کے بعد اب خود ان کا پروٹوکول دیکھنے لائق ہوتا ہے۔ گزشتہ دنوں ہمارے اپنے دیسی انگریز جارج فلٹن بھی صدر مملکت کے پروٹوکول سے متاثر ہوئے اور کھری کھری سنا دیں۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق جارج فلٹن معروف صحافی ہیں، وہ گزشتہ 9سال سے پاکستان میں مقیم ہیں اور پاکستانی شہریت بھی حاصل کر چکے ہیں۔ وہ پاکستان میں کئی ٹی وی شوز کی میزبانی بھی کر چکے ہیں جن میں ایک ’جارج کا پاکستان‘ نامی پروگرام بھی تھا۔

انہوں نے صدر مملکت کا پروٹوکول دیکھ کر وہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لائیو ویڈیو کی، جس میں انہوں نے کہا کہ ”میں صدر عارف علوی سے ایک بات پوچھنا چاہتا ہوں کہ ایک طرف آپ وی وی آئی پی پروٹوکول کے سخت مخالف ہیں اور دوسری طرف خود اتنے پروٹوکول میں سفر کرتے ہیں۔ میں جم سے نکلا ہوں اور ٹریفک پولیس والوں نے مجھے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کا پروٹوکول لگا ہوا ہے اور میں اپنی گاڑی پارکنگ سے نہیں نکال سکتا۔ آپ ایک طرح پروٹوکول کی مخالفت کرتے ہیں اور دوسری طرف اس کے مزے لے رہے ہیں، یہ کھلی منافقت نہیں ہے؟“

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی