وزیر اعظم پاک دامن انسان ہیں ، فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم پاک دامن انسان ہیں ، فردوس عاشق اعوان
وزیر اعظم پاک دامن انسان ہیں ، فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیر اعظم پاک دامن انسان ہیں ، دنیا ان کی عزت کرتی ہے ، پارلیمنٹ کے باہر آکر اقامہ آصف نے تقریر کی، خواجہ اقامہ آصف بیرون ملک سے تنخواہ لیتے رہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پارلیمنٹ کے باہر آکر اقامہ آصف نے تقریر کی ، سپیکر چیمبر کے باہر شور شرابہ کرکے جمہوریت کا مذاق اڑایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی ریلو کٹے کہتے ہیں کہ حکومت کیخلاف احتجاجی ریلی نکالیں گے ، وزیر اعظم کی ذات پر حملہ کرنیوالے سن لیں ، وہ کرپٹ نہیں ہیں، وزیر اعظم پاک دامن انسان ہیں ، دنیا ان کی عزت کرتی ہے، ہمیں فخر ہے کہ عمران خان پارلیمنٹ کولیڈ کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوامی عدالت سے مسترد ہونے والے ادھار کی آکسیجن پر چل رہے ہیں، اپوزیشن نہیں چاہتی ہے کہ معیشت مستحکم ہو ، ان کو سمجھ نہیں آرہی کہ تباہ معیشت کو عمران خان کھڑا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں وعدہ کرتی ہوں کہ عمران خان قوم کو مایوس نہیں کریں گے ،ریلو کٹے اکھٹے ہو رہے ہیں،سیاسی ریلو کٹے ادھار کی آکسیجن لینے رائیونڈ گئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ خواجہ اقامہ آصف بیرون ملک سے تنخواہ لیتے رہے ، اپوزیشن ہاتھ ملتی رہ جائیگی ، ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ، عوام اپوزیشن کے ورغلانے میں نہیں آئیں گے۔فردوس عاشق نے کہا کہ مریم نواز پہلے اپنی پارٹی میں گروپ بندی ختم کروا لیں، پہلے اپنی صفوں میں انتشار ختم کروائیں ، پھر حکومت گرائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اتحادیوں سے مل کر بجٹ پاس کروائے گی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -