مختصر وقت میں الیکٹرانک میڈیا میں اپنی منفرد پہچان بنانے والی مہرین افتخار
ایک وقت تھا جب پورے ملک میں ایک ہی چینل تھااورچند ایک نوز کاسٹرتھیں جوخبرنامہ پڑھا کرتی تھیں پھر آہستہ آہستہ چینلز کی تعداد بڑھ گئی ،نئے چہرے سکرین پرنظرآنے لگے اوردھیرے دھیرے خبرنامہ میں بھی ماڈرن ازم اور گلیمرس بھرپورنظرآنے لگا،لیکن کامیابی اسے ہی ملی جواپنے جاذب نظرہونے کے ساتھ ساتھ لب ولہجہ پر کنٹرول رکھتاتھا۔درست تلفظ کامیابی کی ضمانت سمجھاجاتاہے ۔ان ہی میں ایک نیوز کاسٹرمہرین افتخار ہیں جنہوں نے کم وقت میں اپنی محنت سے وہ مقام اور منزل پائی جوبہت کم لوگوں کونصیب ہوتی ہے ۔
”پاکستا ن “سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ میں نے ابتدائی تعلیم لاہور میں حاصل کی ،لاہورہی سے انگلش لٹریچرمیں ماسٹرکی ڈگری حاصل کی ۔شروع سے ہی میری خواہش تھی کہ میں الیکٹرانک میڈیامیں بطورنیوزاینکراپنے کیریئرکاآغازکروں۔اللہ کالاکھ لاکھ شکرہے کہ اس نے میری یہ خواہش پوری کی ،میں سمجھتی ہوں کہ انسان میں سچی لگن اورجذبہ ہواور اس کا اللہ پر یقین ہو تواس منزل مل جاتی ہے ۔میں ان خوش نصیبوں میں سے ہوں جس نے جوخواب دیکھااسے پالیا،اب مجھے اس شعبے میں اپنامنفرد مقام بناناہے اور میں اپنے جوش ،ولوے اور عزم سے جلد ہی وہ مقام حاصل کرلوں گی جوبہت کم لوگوں کونصیب ہوتاہے ۔