عماد وسیم، وہاب ریاض سمیت کون سا کھلاڑی گروپنگ میں ملوث ہے؟ جان کر آپ کو بھی قومی ٹیم کی شکست کی وجہ سمجھ آجائے گی

عماد وسیم، وہاب ریاض سمیت کون سا کھلاڑی گروپنگ میں ملوث ہے؟ جان کر آپ کو بھی ...
عماد وسیم، وہاب ریاض سمیت کون سا کھلاڑی گروپنگ میں ملوث ہے؟ جان کر آپ کو بھی قومی ٹیم کی شکست کی وجہ سمجھ آجائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت سے ورلڈ کپ میچ میں عبرتناک شکست کھانے والی قومی ٹیم کے کچے چٹھے کھلنا شروع ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں گروپ بندی چل رہی ہے جس کے باعث کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر اثر پڑ رہا ہے۔ گرین شرٹس کے ڈریسنگ روم میں ہونے والی میٹنگ میں کپتان سرفراز احمد نے کھلاڑیوں پر بھرپور غصہ دکھایا ۔ کپتان سرفراز احمد نے وہاب ریاض، عماد وسیم اور امام الحق پر گروپنگ کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ انہیں سب پتہ ہے کہ کون کون گروپنگ کر رہا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کپتان سرفراز احمد آصف علی اور محمد حسنین کو کھلانا چاہتے تھے لیکن بھارت کے خلاف میچ میں شعیب ملک اور عماد وسیم کو کھلایا گیا۔ شعیب ملک نے لندن کے سفر کیلئے قومی ٹیم کی بس میں سفر بھی نہیں کیا۔
خیال رہے کہ اتوار کے روز ہونے والے میچ میں بھارت نے پاکستان ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 89 رنز سے شکست دے دی تھی۔

مزید :

کھیل -