پاکستان کی ہار کے بعد رنویر سنگھ کی دلبرداشتہ پاکستانی فین کو دلاسہ دیتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی

پاکستان کی ہار کے بعد رنویر سنگھ کی دلبرداشتہ پاکستانی فین کو دلاسہ دیتے ...
پاکستان کی ہار کے بعد رنویر سنگھ کی دلبرداشتہ پاکستانی فین کو دلاسہ دیتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی

  


مانچسٹر(ڈیل پاکستان آن لائن )کرکٹ ورلڈ کپ 2019کے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان کی شکست کے بعد رنویر سنگھ نے پاکستانی شائقین کو حوصلہ دے دیا۔

ورلڈکپ میں پڑوسی ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے اہم میچ میں دونوں ممالک کے فنکاروں نے اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے مانچسٹر کا رخ کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم روایتی حریف بھارت سے ایک بار پھر میچ نا جیت سکی جس نے قومی شائقین کرکٹ کو بہت اداس کیا۔ بالی وڈ سٹار رنویر سنگھ نے میچ کے بعد اداس ہونے والے پاکستانی شائقین کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ اداس نہ ہوں، لڑکے اچھا کھیلے،  آپ کی ٹیم نے بھی اچھا کھیل پیش کیا، مایوس مت ہوں، اگلی دفعہ کے لیے نیک خواہشات، لڑکے   کمٹڈ ہیں اور اپنی فارم میں واپس آئیں گے ‘‘۔ ان کی حوصلہ افزائی پر پاکستانی شائق نے رنویر کو بھائی مخاطب کرکے شکریہ ادا کیا۔ 

مزید : تفریح /کھیل