بھارت کے میچ جیتنے پر مودی کے دست راست امیت شاہ نے بڑھک لگائی تو ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایسا جواب دے دیا کہ بولتی بند کردی

بھارت کے میچ جیتنے پر مودی کے دست راست امیت شاہ نے بڑھک لگائی تو ڈی جی آئی ایس ...
بھارت کے میچ جیتنے پر مودی کے دست راست امیت شاہ نے بڑھک لگائی تو ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایسا جواب دے دیا کہ بولتی بند کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے وزیر داخلہ اور مودی کے دست راست امیت شاہ اتوار کو کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں بھارت کی فتح کو پاکستان پر سٹرائیک قرار دیا تو آگے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایسا جواب دے دیا کہ بولتی بند کردی۔
اتوار کو کھیلے گئے میچ کے بعد امیت شاہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ٹیم انڈیا کی جانب سے پاکستان پر ایک اور سٹرائیک کی گئی اور نتیجہ ایک جیسا ہی رہا۔ پوری ٹیم اس شاندار کارکردگی پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ بھارت کا ہر شہری اس شاندار فتح پر فخر محسوس کر رہا ہے اور جشن منا رہا ہے۔

@AmitShah
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی وزیر داخلہ اور مودی کے دست راست امیت شاہ کو جواب دیتے ہوئے کہا آپ کی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا اور ایک میچ جیت گئی۔ دو مختلف چیزوں کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا جیسا کہ فضائی حملوں اور میچ کا کوئی موازنہ نہیں ہے۔ اگر آپ کو ابھی بھی کوئی شک ہے تو برائے مہربانی ہمارے نوشہرہ کے جوابی حملے اور انڈین ایئر فورس کی 27 فروری کو کی جانے والی خلاف ورزی کے نتیجے میں 2 طیارے گنوانے کا جائزہ لیں ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے امیت شاہ سے کہا ’ سرپرائزڈ رہو‘۔ انہوں نے یہ اصطلاح Stay Blessed کی طرز پر استعمال کی اور Stay Surprised کا لفظ استعمال کیا۔

@peaceforchange
میجر جنرل آصف غفور نے 27 فروری کے جوابی حملے اور 16 جون کے میچ کے تناظر میں امیت شاہ سے سوال پوچھا کہ کیا دونوں واقعات میں نتیجہ ایک جیسا ہی تھا؟ ۔ انہوں نے کہا کہ انڈین ایئر فورس کا حملہ ناکام ہوا ، دو بھارتی طیارے مار گرائے گئے ، ایک پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا، ایک ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر اپنے ہی میزائل کا نشانہ بن گیا ، دن کی روشنی میں نوشہرہ میں پاکستان ایئر فورس کی جانب سے 4 جوابی حملے کیے گئے، ایل او سی پر بھاری جانی نقصان ، بھارتی فوج کی چوکیوں اور آرٹلری پوزیشنز کی تباہی ہوئی۔

@peaceforchange

مزید :

قومی -دفاع وطن -