مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹوز رداری کے موقف کی تائید کردی

مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹوز رداری کے موقف کی تائید کردی
مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹوز رداری کے موقف کی تائید کردی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری کے اس موقف کی تائید کردی ہے کہ حکومت مدت پوری کرے ، دونوں رہنماﺅں کا ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ملک دشمن بجٹ پاس نہ ہونے دینے کاعزم ، کٹھ پتلی حکمرانوں کو نکالنا ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورجے یوآئی کا الگ نظریہ ہے،کٹھ پتلی حکمرانوں کو نکالناہوگا، غریب دشمن بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے، میراموقف ہے حکومت مدت پوری کرے ،مولاناکہتے ہیں کہ نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سے اے پی سی پربات چیت ہوئی، پرویزمشرف کےخلاف احتجاج میں جے یوآئی نے ساتھ دیا،کٹھ پتلیوں کے پاکستان میں جمہوریت کو نقصان ہورہاہے۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑاغرق کردیاہے، بلاول بھٹوکے موقف کی تائیدکرتاہوں،دھاندلی شدہ الیکشن کے موقف پر آج بھی قائم ہیں،معاشی طورپرہمیں غلام بنادیاگیاہے، تاریخ میں اتنے قرضے نہیں لیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ جون کے آخرمیں اے پی سی بلائی جائےگی، متفقہ موقف لےکرتمام سیاسی جماعتیں میدان میں آئیں گی، پروڈکشن آرڈرجاری نہ کرنےکامطلب حکومت کاجبری بجٹ پاس کراناہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی