نبیل گبول نے حکومتی غفلت کی نشاندہی کردی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ ہفتہ گزر گیا لیکن بجٹ پر کوئی بحث نہیں ہوئی ہے ،بجٹ منظور کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ ہفتہ گزر گیا لیکن بجٹ پر کوئی بحث نہیں ہوئی ہے ،بجٹ منظور کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کا کہ دس ماہ میں ملک کا بیڑا غرق ہوچکاہے ،وزیراعظم کے ارد گرد ریلو کٹے بیٹھے ہوئے ہیں۔
شہباز گل نے کہا کہ شہباز حکومت جنوبی پنجاب کا بجٹ کھاگئی تھی ، پارلیمنٹ کا تقدس اپوزیشن نے پامال کیا ہے ، اپوزیشن عوام کوپاگل بنانے میں مگن ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہاﺅس کا خرچہ 40فیصدکم ہواہے ، حکومت کی بجائے اپوزیشن نے ایوان کا مذاق اڑایا ہے ۔