شہباز نے شہباز پر بڑا الزام عائد کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہاہے کہ شہباز حکومت جنوبی پنجاب کا بجٹ کھاگئی ، پارلیمنٹ کا تقدس اپوزیشن نے پامال کیا ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ شہباز حکومت جنوبی پنجاب کا بجٹ کھاگئی تھی ، پارلیمنٹ کا تقدس اپوزیشن نے پامال کیا ہے ، اپوزیشن عوام کوپاگل بنانے میں مگن ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہاﺅس کا خرچہ 40فیصدکم ہواہے ، حکومت کی بجائے اپوزیشن نے ایوان کا مذاق اڑایا ہے ۔