بدمعاشی ، غنڈہ گردی ہوتو ہم آگے کی چیز ہیں ، فیصل واڈا کادعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہاہے کہ بدمعاشی ، دھونس اور غنڈہ گردی ہوتو ہم آگے کی چیز ہیں ، جمہوریت دوپارٹیوں کی سیاست کا نام نہیں ہے ۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ ملک کو تباہ کرنے کا حساب اپوزیشن نے دیناہے ، کرپشن ، چوری ، ڈاکے پر ہمارا موقف واضح ہے ، سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ چوری بدمعاشی کرکے یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں فرق پڑے گا تو یہ غلط فہمی ہے ،بدمعاشی ، دھونس اور غنڈہ گردی ہوتو ہم آگے کی چیز ہیں ، جمہوریت دوپارٹیوں کی سیاست کا نام نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ چوری ڈاکہ ڈالتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ چور اورڈاکو نہ بولو ۔