پیپلز پارٹی کے چودھری منظورنے حکومت کوبڑا چیلنج کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظورنے کہاہے کہ حکومت قرضے لے اور ذمہ دار اپوزیشن ہو ، یہ کیسا ہوسکتاہے؟اپوزیشن کو تقریر نہیں کرنے دیں گے تو کیا یہ کرپائیں گے ؟
اے آروائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری منظور نے کہا کہ حکومت قرضے لے اور ذمہ دار اپوزیشن ہو ، یہ کیسا ہوسکتاہے؟اپوزیشن کو تقریر نہیں کرنے دیں گے تو کیا یہ کرپائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جمہوریت کیلئے کوئی خدمات نہیں ہیں، اسمبلی چلانا جن پر فرض ہے ، وہ اسے چلنے نہیں دے رہے ،ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ اسمبلی چلانا اپوزیشن کی ذمہ داری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ کسی کے بھی کندھے کے ذریعے آجاتے ہیں ، ہاﺅس بزنس کمیٹی کے تحت چلانا حکومت کی پہلی ذمہ داری ہے ، آصف زرداری نے اختیارات واپس کرکے پارلیمنٹ کوعزت دی ۔