حفیظ اللہ نیازی نے عمران خان کوبے قصور قرار دیدیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ بلاول اور مریم ایک جارحانہ پالیسی بنائیں گے، بہت سے معاملات میں عمران خان کا کوئی قصورنہیں ہے لیکن گالی عمران خان کوپڑ رہی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ بلاول اور مریم ایک جارحانہ پالیسی بنائیں گے کیونکہ وہ جوان خون ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے معاملات میں عمران خان کا کوئی قصورنہیں ہے لیکن گالی عمران خان کوپڑ رہی ہے ، کوئی بھی ریفرنس آتا ہے یا کچھ اور ہوتاہے ، اس میں عمران خان کا کوئی قصور نہ بھی ہو لیکن گالی عمران خان کو پڑ رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے خود نوازشریف اورعمران خان کوخود اکٹھے بیٹھے دیکھاہے جب زرداری اور عمران خان لاہور میں جلسہ کررہے تھے تو کیا وہ نواز شریف کے خلاف تحریک نہیں چلارہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مریم اور بلاول کے پاس کوئی توپ نہیں ہے ، ان کی جانب سے لوگوں کے ذریعہ لڑا جاناہے ، تحریک میں پارٹیاں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا کرتی ہیں ۔ ان حالات میں جو دگرگوں سیاسی صورتحال حال ، اس سے ملک شدید اقتصادی اور سیاسی نظام میں جکڑا ہواہے ۔