مظہر عباس نے حکومتی سطح پر سنگین ہوتی صورتحال کے خطرے سے آگاہ کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ ہم تصادم کی طرف جارہے ہیںکیونکہ جو بات علی زیدی کررہے ہیں ، وہ اصل میں علی زیدی نہیں بلکہ وزیر اعظم کررہے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ جو صورتحال نظر آرہی ہے ، اس سے لگتاہے کہ ہم تصادم کی طرف جارہے ہیںکیونکہ جو بات علی زیدی کررہے ہیں ، وہ اصل میں علی زیدی نہیں بلکہ وزیر اعظم کررہے ہیں اور آج تو وزیر اعظم نے اور سخت باتیں کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان یہ کرکے دیکھ لیں تاکہ فیصل واڈا کی بات بھی پوری ہوجائے ، اگر حکومت معیشت کیلئے واقعی سنجیدہ ہے اور سمجھتی ہے کہ مافیاز کو سزائیں ہونی چاہئے تو یہ اس وقت ہی ہوگا جب نظام کوچلنے دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تو ہمیشہ سے ہی ایسے کرتی ہے ، اگر اسمبلی کے اندر کوئی تصادم ہوگیا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا ؟ پھر نظام چلنا مشکل ہوجائیگا ۔