’میں بھارت کے اس باکسر کو ناک آﺅٹ کرکے پاکستان کی ہار کا بدلہ لوں گا‘ باکسر عامر خان نے اعلان کردیا
مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ورلڈ کپ میچ میں پاکستان کی شکست کا بھارت سے بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔
قومی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد عامر خان نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ وہ 12 جولائی کو پاکستان کی ہار کا بدلہ بھارتی باکسر نیرج گویت کو سعودی عرب میں ہونے والے باکسنگ میچ میں ناک آﺅٹ کرکے لیں گے۔
@amirkingkhan
عامر خان نے قومی کرکٹ ٹیم کی فٹنس کا معیار بہتر کرنے میں تعاون کی بھی پیشکش کردی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستان ٹیم کو فٹ اور مضبوط رہنے کے مشورے دے کر خوشی ہوگی۔ وہ قومی ٹیم کو یہ بھی بتائیں گے کہ کیسا کھانا کھانا ہے، ڈائٹ کیسی ہونی چاہیے اور ٹریننگ کیسے کرنی ہے۔
عامر خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں ٹیلنٹ موجود ہے لیکن انہیں مزید بہتری اور حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی صلاحیت کی ضرورت ہے۔
@amirkingkhan