اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں کمی

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں کمی
اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا کے باعث وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کردی گئی، وفاقی نظامت تعلیمات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق فیسوں میں 20 فیصد کمی کرونا وائرس پر کنٹرول تک جاری رہے گی، نجی تعلیمی اداروں کی فیس میں کمی کا اطلاق بروقت فیسیں جمع کرانے والوں کیلئے ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فیسوں میں کمی کا اطلاق اے لیول اور او لیول کے فائنل ایئر طلباپر نہیں ہوگا۔اسلام آباد میں کرونا وائرس کے 8 ہزار 857 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 83 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، کئی علاقوں کو کرونا وائرس پھیلنے کے باعث سیل کیا جاچکا ہے۔

مزید :

قومی -