انٹر نیشنل فلائٹ آپریشن مرحلہ وار بحال کرنے کا فیصلہ

انٹر نیشنل فلائٹ آپریشن مرحلہ وار بحال کرنے کا فیصلہ
انٹر نیشنل فلائٹ آپریشن مرحلہ وار بحال کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مرحلہ وار انٹرنیشنل فلائٹس آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ابتدائی طور پر عرب ممالک کے لیے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اس موقع پر وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کے لیے متعلقہ حکام کو ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے دل کے قریب ہیں، مشکل وقت میں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث لاکھوں پاکستانی روزگار سے محروم ہوئے، جس کا ہمیں دکھ ہے، ہمیں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کا اندازہ ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اپنے ہم وطن بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ابتدائی طور پر عرب ممالک کے لیے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، خلیجی ممالک سے پاکستانیوں کی محفوظ واپسی کے بعد اگلہ مرحلہ شروع کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے سب سے پہلے بے روزگار ہونے والے مزدوروں اور محنت کشوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

مزید :

قومی -