بد قسمتی سے مفاد عامہ کی مقدمہ بازی کا مقصد میڈیا پر خبریں چلوانا بن گیا: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

بد قسمتی سے مفاد عامہ کی مقدمہ بازی کا مقصد میڈیا پر خبریں چلوانا بن گیا: چیف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے قراردیاہے کہ بدقسمتی سے مفاد عامہ کی مقدمہ بازی کا مقصد میڈیا پر خبریں چلوانا بن گیاہے،عوام کے مفاد میں مقدمہ بازی کریں اپنے لئے نہیں کریں، فاضل جج نے یہ ریمارکس کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمشن بنانے کی درخواست کی سماعت کے دوران دیئے،فاضل جج نے درخواست گزار ارسلان رضا نقوی کے وکیل سے استفسار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ، کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات رکوانے اور جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر سماعت عدالت کس قانون کے تحت جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دے سکتی ہے؟جس پر وکیل نے کہا کہ سر آرٹیکل اور متعلقہ قانون ذہن سے نکل گیا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ایسی درخواستوں کا مقصد ہے کہ میڈیا پر خبریں چلیں، باہر جا کر پھر میڈیا پر بیان دے دیں، اگر ڈرامائی مقدمہ بازی نظر آئی تو آپ کو جرمانہ کروں گا،اپنی شہرت کے لئے نہیں عوام کے مفاد کے لئے مقدمہ بازی ہونی چاہیے،درخواست گزارکے وکیل نے کہا سر مجھے تیاری کے لئے مہلت دے دیں، جس پردرخواست کی سماعت22جون تک ملتوی کردی گئی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ کراچی طیارہ حادثے کی جلد اورغیر جانبدار تحقیقات کروانے کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کاحکم دیا جائے۔
کراچی طیارہ

مزید :

صفحہ آخر -