پنجاب کی عدلیہ کیلئے 27 ارب 73 کروڑ 80 لاکھ کا بجٹ مختص کیا گیا

پنجاب کی عدلیہ کیلئے 27 ارب 73 کروڑ 80 لاکھ کا بجٹ مختص کیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال 2020-21ء میں عدلیہ کے لئے 27 ارب 73 کروڑ 80 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیاہے، بجٹ دستاویزات کے مطابق تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں 20 ارب 20 کروڑ 91 لاکھ 41 ہزار روپے خرچ کئے جائیں گے، صوبے بھر کی عدلیہ کے لئے آئندہ مالی سال میں ایڈمنسٹریشن آف جسٹس کی مد میں 5 ارب 65 کروڑ 92 لاکھ 24 ہزار روپے خرچ ہوں گے، آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 84 کروڑ 84 لاکھ 32 ہزار خرچ ہوں گے،ایمپلائز ریٹائرمنٹ اور گرانٹ کی مد میں 41 کروڑ 91 لاکھ 47 ہزار خرچ ہوں گے، ٹرانسفر، فزیکل ایسٹ اور مینٹینینس کی مد میں 23 کروڑ 41 لاکھ 62 ہزار مختص کئے گئے ہیں، آئندہ مالی سال میں عدلیہ کے 65 منصوبوں پر 2 ارب 9 کروڑ 23 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے، آئندہ مالی سال میں 29 نئے منصوبے جبکہ جاری 36 منصوبوں پر رقم خرچ ہوگی،2019-20کے بجٹ میں عدلیہ کے لئے 28 ارب 57 کروڑ روپے کابجٹ مقرر کیا گیاتھا جس ے بعد میں کم کر کے 26 ارب 68 کروڑ 30 لاکھ روپے کردیاگیا،2020-21ء کے لئے مجموعی طور پر عدلیہ کے لئے 27ارب 73کروڑ80لاکھ روپے مختص کیا گیا ہے۔
بجٹ

مزید :

صفحہ آخر -