سکولوں میں آئی ٹی آلات لگانے کاٹھیکہ دینے کیخلاف دائر درخواست پرنوٹسز جاری

  سکولوں میں آئی ٹی آلات لگانے کاٹھیکہ دینے کیخلاف دائر درخواست پرنوٹسز جاری

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے17 اضلاع کے سکولوں میں آئی ٹی آلات لگانے کا غیر قانونی ٹھیکہ دینے کے خلاف دائر درخواست پرپنجاب حکومت، پی ایم آئی یو اور کامیاب بولی دہندگان کو نوٹس جاری کر کے 18 جون کو جواب طلب کر لیاہے،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کمپیوٹر ٹپس کے مالک بلال چغتائی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل محمد انوار حسین کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ٹھیکہ دے کر قومی خزانے کو 65 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیاہے،عدالت سے استدعاہے کہ ٹھیکہ منسوخ کیا جائے۔

ٹھیکہ

مزید :

صفحہ آخر -