تاجر رہنما نعیم میر نے عدالتی جرمانے پرنظر ثانی کیلئے درخواست دائر کر دی

      تاجر رہنما نعیم میر نے عدالتی جرمانے پرنظر ثانی کیلئے درخواست دائر کر دی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں تاجر رہنما نعیم میر نے عدالتی جرمانے پرنظر ثانی کے لئے درخواست دائر کر دی،درخواست میں نعیم میر کے خلاف میڈیا پروجیکشن حاصل کرنے سے متعلق منفی آبزرویشنز پر نظر ثانی کی بھی استدعا کی گئی ہے،درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت اور وزارت قانون و انصاف سمیت دیگرفریق بنایا گیاہے،درخواست گزار تاجرنعیم میر نے اپنے وکیل اسد منظور بٹ کی وساطت سے نظرثانی کی درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران تاجروں کے کاروبار کھولنے کے لئے درخواست دائر کی تھی، سنگل بنچ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ درخواست گزار غیر ضروری درخواست بازی کر کے ہرگز عدالت کا قیمتی وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا تھا، نظر ثانی کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کریں گے۔

نظر ثانی

مزید :

صفحہ آخر -